اشتہار

سرپر بھاری تربوز رکھ کر موٹرسائیکل چلانے کا کمال، صارفین ویڈیو دیکھ کر دنگ رہ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی ویڈیوز سامنے آتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین ورطہ حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین اپنے اکاؤنٹس کو منفرد بنانے اور زیادہ سے زیادہ فالوورز حاصل کرنے کے لیے نت نئی ویڈیوز اور تصاویر سمیت منفرد اسٹیٹس شیئر کرتے ہیں۔

انٹرنیٹ پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے کیونکہ یہ کوئی معمولی ویڈیو نہیں تھی۔

- Advertisement -

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص سر پر بڑا سا تربوز رکھ کر موٹرسائیکل رفتار سے چلا رہا ہے، حیران کُن طور پر تربوز کا توازن خراب نہیں ہوا اور وہ کافی دور تک اسے اسی حال میں لے کر گیا۔

آنکھوں کو یقین نہ آنے والی ویڈیو دیکھ کر صارفین نے موٹرسائیکل سوار کی مہارت کی داد دی اور ساتھ میں احتیاط کا مشورہ بھی دیا۔

موٹرسائیکل کو ویسے خطرناک سواریوں میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ دو پہیوں پر چلنے والی گاڑی کا توازن بگڑنے کا کبھی نہیں معلوم ہوتا، اسی باعث دنیا بھر میں موٹرسائیکل چلاتے یا اُس پر بیٹھتے وقت ہیلمٹ لگانے اور احتیاطی تدابیر کرنے کے قوانین متعارف کرائے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں