انوکھا کام کر کے دنیا میں نام بنانے والے افراد کچھ بھی کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروانے کے خواہش مند ہیں تاکہ انہیں عالمی سطح پر پہچان مل سکے۔
اسی طرح کا ایک انوکھا ریکارڈ امریکا کے شمال مغربی حصے میں واقع ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے شہری نے اپنے پڑوسی کی مدد سے بنایا۔
امریکی شہری نے ایک منٹ کے اندر منہ سے سب سے زیادہ پاپ کارن کیچ کرنے کا ریکارڈ بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کا پڑوسی تھوڑے فاصلے سے پاپ کارن پھینک رہا تھا اور وہ منہ سے انہیں پکڑ رہے تھے۔
ڈیوڈ رش نامی امریکی شہری نے ایک منٹ میں 54 پاپ کارن منہ سے کیچ کر کے عالمی ریکارڈ بنایا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج 37 ریکارڈ برابر کردیے۔
امریکی شہری اس سے قبل بھی 150 بار مختلف انوکھے کام کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرواچکا ہے۔
رش نے بتایا کہ میرے لیے ریکارڈ بنانا بہت مشکل تھا، کیونکہ پاپ کارن کا وزن کم ہوتا ہے اور اسے اتنی دور تک نہیں پھینکا جاسکتا، یہ آتے آتے ہوا سے کہیں ادھر اُدھر چلا جاتا ہے۔