The news is by your side.

Advertisement

پشاورایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، مسافر گرفتار

کراچی: پشاور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے ایک کلو ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے بحرین جارہا تھا۔

اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوششش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں: لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، ملزم گرفتار

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے سعودی عرب جانے والے مسافر سے 03 کلو آئس ہیروئن برآمد کرکے گرفتار کیا تھا۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق عملے نے شک کی بنیاد پر مسافر کی تلاشی لی تو یہ انکشاف ہوا کہ اس کے سامان میں موجود نمکو کے پیکٹس میں آئس ہیروئین چھپا کر رکھی گئی تھی۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں