ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

موت کے منہ سے بچ نکلنے والا خوش قسمت شخص، کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس میں ایک خوش قسمت شہری کو نئی زندگی مل گئی، بلندوبالا عمارت سے گرنے والے دو ٹن وزنی بلاک نے گاڑی تباہ کردی لیکن مالک معجزانہ طور پر بچ گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دہشت ناک حادثہ روس کے شہر ولیدیو اسٹوک میں پیش آیا۔ 27 سالہ الیکس زینڈر نامی شخص عمارت کے نیچے کھڑی اپنی گاڑی سے برف کی تہہ ہٹا رہا تھا کہ اس دوران 2 ٹن وزنی سلیب بلندی سے نیچے آگری، خوش قسمتی سے شہری کی جان بچ گئی۔

This is the moment the concrete slab smashed into the Nissan X-Trail in Russian port city Vladivostok

رپورٹ کے مطابق ایک بچے کا باپ الیکس زینڈر اگر حادثے سے چند لمحوں قبل اوپر نہ دیکھتا تو شاید وہ بھی اس ہولناکی کی زد میں آجاتا، مذکورہ شخص نے فوراً بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

8 فٹ لمبی اور 2 ٹن وزنی سلیب تقریباً 100 فٹ بلندی سے نیچے آئی، بلاک نے گاڑی کو شدید نقصان پہنچایا لیکن معجزانہ طور پر شہری کو نئی زندگی ملی جس کی اس نے خود بھی خوشی منائی۔

شہری نے اپنی متاثرہ گاڑی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائی اور کہا میں خوش قسمت انسان ہوں۔ حادثے سے کچھ دیر قبل ان کی بیوی بھی جائے وقع پر موجود تھیں، وہ بھی محفوظ رہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں