پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بھارتی الیکشن میں مودی کی جیت پر ووٹر نے ہاتھ کی انگلی کاٹ دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ووٹر نے نریندر مودی کی جماعت کے الیکشن جیتنے پر ہاتھ کی انگلی کاٹ دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ووٹر کی شناخت درگیش پانڈے کے نام سے ہوئی جو خود کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا بڑا حامی قرار دیتا ہے۔

درگیش پانڈے ابتدائی انتخابی نتائج میں کانگریس کی جیت کو دیکھ کر دلبرداشتہ ہوگیا تھا۔ اس نے درگیش دیوی کے مندر جا کر بی جے پی کی جیت کیلیے دعائیں کیں۔

جب وہ مندر سے گھر پہنچا تو دیکھا بی جے پی کانگریس سے آگے نکل گئی اور اس نے 272 نشستیں حاصل کر لیں۔ وہ خوشی کے مارے دوبارہ مندر گیا اور ہاتھ کی انگلی کاٹ کر کالی دیوی کو پیش کر دی۔

بھارتی الیکشن میں مودی کی جیت پر ووٹر نے ہاتھ کی انگلی کاٹ دی

تاہم اس کے بعد جب درگیش پانڈے کے ہاتھ سے بہت زیادہ خون بہنے لگا تو اہل خانہ اسے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے گئے جہاں اسے پہلے تو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد میں ڈاکٹروں نے آپریشن کیا۔

ڈاکٹرز نے کٹی ہوئی انگلی کو ہاتھ سے دوبارہ جوڑنے کی کوشش کی لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا۔

درگیش پانڈے نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ابتدائی نتائج میں کانگریس کو آگے دیکھ کر میں پریشان ہوا اور کانگریس کے حامی بہت پُرجوش تھے، میں مندر گیا اور بی جے پی کے جیتنے پر انگلی کاٹ کر پیش کرنے کی منت مانی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں