منگل, مئی 20, 2025
اشتہار

پولیس کے نامناسب رویے سے تنگ شہری نے ہاتھ کی انگلی کاٹ دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں پولیس کے نامناسب رویے سے تنگ آ کر شہری نے احتجاجاً اپنے ہاتھ کی انگی کاٹ دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ شخص دھننجے نانوارے کے بھائی اور بھابھی نے کچھ روز قبل خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا جس کی تحقیقات پولیس کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھننجے نانوارے نے کیس میں پولیس تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

اس نے ویڈیو میں اپنے ہاتھ کی ایک انگلی کاٹ دی اور دھمکی دی کہ اگر بھائی اور بھابھی کو خودکشی پر اُکسانے والے ملزم کو گرفتار نہ کیا گیا تو وہ ہر ہفتے جسم کا ایک حصہ احتجاجاً کاٹے گا۔

دھننجے نانوارے نے ویڈیو میں یہ بھی الزام عائد کیا کہ خودکشی کے پیچھے ایک وزیر کا ہاتھ ہے کیونکہ بھائی نے انتہائی قدم اُٹھانے سے قبل مجھے اُس کا نام بتایا تھا لیکن پولیس ملزم کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہی۔

43 سالہ شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں