تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شاہ رخ خان کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ملزم گرفتار

ممبئی : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا ملزم پولیس کی گرفت میں آگیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی پولیس کو ایک نامعلوم شخص نے جمعرات کے روز شام ساڑھے چھ بجے فون کیا اور دعویٰ کیا کہ وہ ممبئی کے مختلف مشہور مقامات پر دھماکے کرے گا۔

ملزم نے پولیس نے بتایا کہ جن جہگوں پر وہ دھماکے کرنے کی منصوبہ کررہا ہے ان میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کا گھر ‘منت ہاؤس’ بھی شامل ہے۔

نامعلوم شخص نے جن جگہوں پر کیمائی بموں سے حملہ کرنے کی دھمکی تھی، پولیس نے تمام جہگوں کو بم ڈسپوزل اسکورڈ اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے مشکوک اشیاء کو چیک کیا تاہم پولیس کسی قسم کا دھماکہ خیز مواد نہیں ملا۔

ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص نے فون پر اپنا تعارف فوجی اہلکار کی حیثیت سے کروایا تھا۔

نامعلوم شخص کی دھمکیوں پر فوری ایکشن لیتے ہوئے بھارتی پولیس فون پر دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جیتیش ٹھاکر کا تعلق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پور سے ہے، جسے پولیس نے کال ٹریس کرکے جبل پور سے ہی گرفتار کیا۔

Comments

- Advertisement -