بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

بیوی سے ناراض نوجوان پل پر چڑھ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے ضلع سکھر کے علاقے روہڑی میں نوجوان بیوی سے ناراض ہو کر خطرناک پل پر چڑھ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نوجوان کے پل پر چڑھنے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اسے نیچے اتارنے کی کوششیں شروع کیں۔

بھرپور کوششوں کے بعد پولیس نوجوان کو پل سے اتارنے میں کامیاب ہوگئی اور اسے حراست میں لے لیا۔ نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

- Advertisement -

گزشتہ سال سکھر میں نوجوان خودکشی کے ارادے سے لینس ڈاؤن پل پر چڑھ گیا تھا۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ سراج اعوان کا دماغی توازن درست نہیں۔

نوجوان کے پل پر چڑھنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور شہریوں کی بھیڑ لگ گئی تھی۔ پولیس اسے بحفاظت نیچے اتارنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں