تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

تیراک اور وہیل آمنے سامنے! دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

آکلینڈ : مشہور کہاوت ہے کہ ‘جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے’ اسی کے مصداق میں ایک خوفناک واقعہ نیوزی لینڈ کے سمندر میں پیش آیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں بے آف پلینٹی نامی سمندری حدود میں ایک شہری کا دیوقامت وہیل مچھلی سے اچانک آمنا سامنا ہوگیا، وہیل کا وزن کئی ٹن بتایا گیا ہے، حیرت انگیز مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئے۔

واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران رہ گئے۔

مورس نامی شہری سمندر میں تیراکی کررہے تھے اور ساتھ ہی قدرتی نظاروں اور سمندر میں تیرتی دیوقامت وہیل مچھلیوں تیرنے کے انداز کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کررہے تھے۔

صورت حال معمول کے مطابق تھی اور شارک مچھلیاں اطراف میں تیر رہی تھیں اس دوران مورس نے سمندر کی تہہ پر آکر ویڈیو بنانا چاہی تو انہیں محسوس ہوا جیسے وہیل ان کی طرف آئی ہو اور جب انہوں نے پانی میں جاکر دیکھا تو دو بڑی سی وہیل ان کی طرف رخ کرکے انتہائی قریب کھڑی تھیں، خوش قسمتی سے مذکورہ شخص مچھلی کا نوالہ بنتے بنتے رہ گیا۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں پیش آنے والا یہ واقعہ 18 اپریل کو رونما ہوا۔

Comments

- Advertisement -