اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

نوجوان نے پولیس کی گاڑی کے آگے بیٹھ کر کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر اکثر اوقات ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں اور اس پر یقین کرنا مشکل ہوتا ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو برطانیہ کی کاؤنٹی لیڈز سے وائرل ہورہی ہے جس میں نوجوان نے پولیس کی گاڑی کے آگے بیٹھ کر مزاحیہ حرکت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار اپنی گاڑی سپر مارکیٹ کے آْگے پارک کرکے کچھ سامان خریدنے کے لیے اندر گیا اسی دوران نوجوان اور اس کے دوستوں کو شرارت سوجھی۔

پولیس اہلکار کے اندر جانے کے بعد نوجوان گاڑی کے آگے جاکر گھٹنوں کے بل بیٹھ گیا اور گاڑی کے ٹائروں کی ہوا نکال دی، اس شرارت کے دوران نوجوان کے دوست قہقہے لگاتے رہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب پولیس اہلکار واپس آیا تو ٹائروں کی ہوا نکلی ہوئی تھی۔

فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نوجوانوں کو اس حرکت پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اسے احمقانہ اسٹنٹ قرار دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں