ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کرکٹ پر سٹے بازی باپ نے بیٹے کیساتھ کیا کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست تلنگانہ میں کرکٹ پر سٹے بازی میں 2 کروڑ (بھارتی روپے) ہارنے پر سفاک باپ نے بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کی شناخت ستیہ نارائنا کے نام سے ہوئی جو ضلع میدک کا رہائشی ہے۔ وہ اپنے بیٹے مکیش کی سٹے بازی کی عادت سے کافی تنگ تھا۔

ستیہ نارائنا نے مکیش کو کئی بار سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ پیسے کو سٹے بازی میں ضائع نہ کرے لیکن مقتول نہیں مانتا تھا۔ ہفتے کے روز مکیش 2 کروڑ روپے ہار گیا جس پر اس کی والد کے ساتھ کافی بحث و تکرار ہوئی۔

- Advertisement -

جھگڑے کے دوران بات تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی تک پہنچی اور ستیہ نارائنا نے لوہے کی راڈ کے پے در پے وار کر کے مکیش کو ہلاک کیا۔

اہل خانہ کے مطابق مکیش نے سٹے بازی کے چکر میں گھر بھی فروخت کر دیا تھا جس کی وجہ سے اس کی بیوی اور دو بچے بھی کافی تنگ تھے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

اس سے قبل ریاست کرناٹک کے شہر چتردرگا میں شوہر آن لائن سٹے بازی میں ڈیڑھ کروڑ روپے ہار گیا تھا جس کے بعد اس کی بیوی نے خودکشی کر لی تھی۔

واقعہ اُس وقت سامنے آیا تھا جب خودکشی کرنے والی لڑکی کے والد نے پولیس سے رجوع کیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ میری بیٹی قرض خواہوں کے دباؤ میں تھی جو اکثر اس کے دروازے پر آ کر رقم کا مطالبہ کرتے تھے۔

والد نے بتایا تھا کہ بیٹی رنجیتھا اور داماد درشن کی شادی 2020 میں ہوئی تھی، شادی کے تقریباً ایک سال بعد بیٹی کو معلوم ہوا کہ اس کا شوہر کرکٹ کی سٹے بازی میں ملوث ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ قرض دینے والے اکثر بیٹی کے گھر آ کر رقم کا مطالبہ کرتے تھے اور بعض اوقات داماد سے جھگڑا بھی کرتے تھے، ملزمان نے رنجیتا کو ذہنی طور پر ہراساں کیا اور اسے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا۔

درشن نے 12 سے زائد افراد سے 84 لاکھ روپے کی رقم حاصل کی تھی لیکن کرکٹ کی سٹے بازی میں سب ہار گیا تھا۔

پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 306 کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں