منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

پوسٹ مارٹم کے وقت ’مردہ‘ زندہ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں پوسٹ مارٹم کے وقت مردہ ہوگیا جس کے بعد وہاں موجود لوگ خوفزدہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیرالہ میں ایک شخص مردہ گھر میں رکھا گیا لیکن جب اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کرنے کے لیے لایا گیا تو وہ زندہ ہوگیا۔

یہ واقعہ کیرالہ کے کوٹائم ضلع کے اسپتال میں پیش آیا۔

- Advertisement -

اس شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا اس کے بعد اسے مردہ خانے بھیج دیا گیا جب لاش کا پوسٹ مارٹم ہونے والا تھا تو ڈاکٹروں نے دیکھا کہ اس کا دل ابھی تک دھڑک رہا ہے۔ اس واقعے نے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔

ڈاکٹروں نے پایا کہ وہ شخص ابھی تک زندہ ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے، علاج شروع کر دیا گیا ہے اور اس کی صحت میں بہتری کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔

اس واقعہ نے صحت کے نظام پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ بعض اوقات ڈاکٹروں کی جانب سے غلط شناخت کی وجہ سے انسان کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

تاہم اسپتال انتظامیہ نے واقعے کی جانچ شروع کردی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی بات کی ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے اس واقعے پر واضح کیا ہے کہ یہ ایک نادر اور غیر معمولی کیس ہے اس کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔ یہ واقعہ یہ سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ کسی کو مردہ قرار دینے کے عمل میں کہیں نہ کہیں خامی ہو سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں