منگل, ستمبر 24, 2024
اشتہار

سانپ کے ڈسنے سے نوجوان کی موت کے بعد لوگوں کا حیران کُن اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں سانپ کے ڈسنے سے نوجوان کی موت کے بعد لوگوں نے آخری رسومات کے دوران سانپ کو بھی جلا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کوربا میں سانپ کے کاٹنے سے 22 سالہ نوجوان کی موت ہوگئی جس کے بعد مقامی لوگوں نے اس کی آخری رسومات پر سانپ کو بھی جلا دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ لوگ سانپ کو رسی سے گھسیٹ رہے ہیں۔

- Advertisement -

کچھ رہائشیوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ سانپ دوسروں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے جس کی وجہ سے وہ اسے نوجوان کی لاش پر رکھ کر جلا رہے ہیں۔

ضلعی اہلکار نے بتایا کہ دگیشور راٹھیا نامی شخص کو ہفتے کی رات سانپ نے اس وقت ڈسا جب وہ کمرے میں سونے سے قبل اپنا بستر ٹھیک کررہا تھا۔

سانپ کے ڈسنے کے بعد راٹھیا نے گھر والوں کو اطلاع دی جنہوں نے اسے سرکاری اسپتال منتقل کیا، دوران علاج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

اہلکار نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد نوجوان کی لاش کو اہلخانہ کے حوالے کیا گیا بعدازاں اس کی آخری رسومات کے دوران مقامی لوگوں نے سانپ کو بھی لاش پر رکھ کر جلادیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں