منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

بیوی کے ہراساں کرنے پر شوہر نے زندگی کا خاتمہ کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیوی کے ہراساں کرنے پر بھارت میں 27 سالہ شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، مرنے سے پہلے اس نے اپنی بیوی کے خلاف ویڈیو بھی بنائی۔

ریاست مدھیا پردیش کے رائے گڑھ ضلع کے بیاورا ٹاؤن میں اپنے گھر میں چھت کے پنکھے سے لٹک کر مذکورہ شخص نے خودکشی کرلی، فون پر ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں شوہر کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی ہر پندرہ دن میں اپنے والدین کے گھر جاتی تھی۔

مذکورہ شخص نے بتایا کہ واپس آنے پر وہ میرے والدین سے لڑتی تھی، خودکشی کرنے والے شخص نے اپنے سسرال والوں پر بھی ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔

- Advertisement -

پولیس اسٹیشن کے انچارج وریندر ڈھاکڈ نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد مزید قانونی اقدامات کیے جائیں گے، ویڈیو میں اس شخص کا کہنا تھا کہ بیوی کو واپس لانے کی کوششوں کے باوجود اس نے اکیلے رہنے پر اصرار کیا۔

گجرات میں بھی خودکشی کا ایک کیس سامنے آیا تھا، 4 جنوری کو، گجرات پولیس نے ایک خاتون کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جب اس کے 39 سالہ شوہر نے اپنی موت کا ذمہ دار ایک ویڈیو اسے ٹھہرایا تھا۔

یہ شخص 30 دسمبر کو زمرالا گاؤں میں اپنے گھر کی چھت سے لٹکا ہوا پایا گیا تھا، ویڈیو میں اس نے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بیوی کو میری کی موت کا سبب بننے پر سبق سکھایا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں