تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بیوی کا وزن بڑھنے پر شوہر نے طلاق دے دی

بھارت میں شوہر نے بیوی کا وزن بڑھنے پر شادی کے 8 سال بعد طلاق دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میرٹھ کے علاقے ذاکر کالونی کے رہائشی خاتون کو شوہر نے شادی کے 8 سال بعد وزن بڑھنے پر گھر سے نکال دیا اور طلاق کے کاغذات بھجوا دیے۔

اہلیہ ناظمہ نامی خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ’ان کے شوہر سلمان اکثر وزن میں اضافے پر ان کی بے عزتی کرتے تھے اور مار پیٹ کرتے تھے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ وہ انہیں موٹا کہتے تھے اور کہتے تھے تم میرے جیسے شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتی جبکہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناظمہ کی شادی 8 سال قبل فتح پور کے رہائشی سلمان سے ہوئی تھی اور ان کا ایک 7 سالہ بیٹا ہے۔

سرکل آفیسر نے کہا کہ معاملے کی کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی ہے اگر رپورٹ درج کروائی گئی تو تحقیقات کی جائیں گی اور قانونی کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -