تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اماراتی شخص کو 0.01 درہم نہ دینے مہنگا پڑ گیا

دبئی: متحدہ عرب امارات میں شہری صفر عشاریہ ایک(0.01) درہم ادا نہ کرنے پر مشکل میں پڑ گیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق ایک کریڈٹ کارڈ ہولڈر اس وقت حیران رہ گیا جب انتہائی معمولی رقم کی عدم ادائیگی پر بینک نے منفی ریٹنگ دے دی۔

مذکورہ شخص نے متعلقہ بینک سے معاملے کا پوچھا تو اسے بتایا گیا کہ اس پر (0.01) درہم واجب الادا ہے، جس کی وجہ سے کریڈٹ کارڈ پر منفی ریٹنگ دی گئی ہے۔

مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ کریڈٹ کارڈ منسوخ کرانے کے لیے درخواست دی تاہم اس دوران وہ (0.01) درہم ادا کرنا بھول گیا تھا۔

بینکنگ شعبے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین اس بات کو یقینی بنائیں کہ کارڈ منسوخی کی درخواست کے 40 سے 45 روز میں بینک کو فون کر کے اطیمنان کر لیں کہ کارڈ منسوخ ہو چکا ہے، بہت سے بینک اپنے صارفین کو ہدایت کرتے ہیں اس مدت کے بعد کال کر کے کارڈ منسوخی کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کریں۔

اس کے علاوہ بینک کی جانب سے ایک کلیرنس لیٹر بھی جاری کیا جاتا ہے جس میں کارڈ منسوخی اور کوئی بھی رقم واجب الادا نہ ہونے کی تصدیق کی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -