اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

رکشہ ڈرائیور نے خطرناک کرتب دکھا کر عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں رکشہ ڈرائیور نے دو پہیوں پر 2.2 کلو میٹر تک رکشہ چلا کر عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے انسٹاگرام پر پرانی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی جاتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔

گزشتہ روز گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے 2016 میں چنئی کے ایک آٹو رکشہ ڈرائیور کا کلپ شیئر کیا گیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رکشہ ڈرائیور تین پہیوں والے رکشے کو دو پہیوں پر چلا رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جگنیش نامی بھارتی شہری رکشے کو 2.2 کلو میٹر دور تک دو پہیوں پر ہی چلاتا رہا ویڈیو دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔

جی ڈبلیو آر کے بیان کے مطابق جگنیش کو کم از کم ایک کلو میٹر کے فاصلے پر دو پہیوں پر رہنا تھا لیکن اس نے رکشے کو دو پہیوں پر 2.2 کلو میٹر کے فاصلے تک چلا کر ریکارڈ قائم کیا۔

رکشہ ڈرائیور جگنیش کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ ریکارڈ بنا لوں گا۔

جی ڈبلیو آر سے گفتگو کرتے ہوئے جگنیش نے بتایا کہ مجھے رکشے پر کرتب دکھانے میں مزہ آتا ہے، لوگ مجھے دیکھتے ہیں اور حیران رہ جاتے ہیں کہ میں دو پہیوں پر رکشہ چلا رہا ہوں۔

رکشہ ڈرائیور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں، ایک صارف نے رکشہ ڈرائیور کو ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کا نام دیا، دوسرے صارف نے لکھا کہ صرف بھارتی رکشہ ڈرائیور ہی ایسا کرسکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں