اٹلانٹا: امریکا کی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا کی ایک جیل کے سیل میں کیڑے مکوڑے قیدی کو زندہ کھا گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قیدی کی شناخت لاشون تھامسن کے نام سے ہوئی ہے جو ایک معمولی جرم کی سزا کاٹ رہا تھا۔
لاشون تھامسن کی فیملی کے اٹارنی مائیکل ڈی ہارپر نے سیل کے تصاویر پوسٹ کیں اور بتایا کہ سیل میں کھٹمل اور دیگر کیڑوں کی بھرمار ہے جو تھامسن کو زندہ کھا گئے۔
- Advertisement -
تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ سیل کے اندر ہر طرف گندگی پھیلی ہوئی ہے جبکہ تھامسن کے جسم پر بھی کیڑے مکوڑے نظر آئے۔
اٹارنی مائیکل ڈی ہارپر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم اس کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں اور جیل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تھامسن کو جس سیل میں رکھا گیا تھا وہ کسی بیمار جانور کے لیے ٹھیک جگہ نہیں ہے۔