منگل, اپریل 8, 2025
اشتہار

بیوی کی وجہ سے 8 سال سے ’بنا پکا ہوا‘ کھانا کھا رہا ہوں، شوہر کی فریاد

اشتہار

حیرت انگیز

کھانا اگر اچھا نہ ہوت انسان کا موڈ خراب ہوجاتا ہے، تاہم ایک شخص مسلسل 8 سال سے اپنی بیوی کے ہاتھوں کا ‘بنا پکا ہوا’ کھانا کھارہا ہے۔

نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک 29 سالہ شخص نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی بیوی کے کھانا پکانے کی وجہ سے آٹھ سال سے ’بنا پکا ہوا‘ کھانا کھا رہا ہے، اس نے بتایا کہ اس کی بیوی کئی سالوں سے کھانے کو کم پکاتی ہے، خاص طور پر گوشت کو تو بہت کم پکاتی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈ ایٹ پر اپنا تجربہ بتاتے ہوئے اس شخص نے کہا کہ اب اس کی بیوی کے پکائے گئے کھانے اس مقام پر پہنچ گئے ہیں جہاں اسے خدشہ ہے کہ یہ خطرناک ہوسکتا ہے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ اس کی 28 سالہ شریک حیات ایک تجربہ کار شیف کے اعتماد کے ساتھ اس طرح کے کھانے پکاتی ہے، اب یہ معمول کہ وہ اس طرح کا کھانا پیش کرتی ہے جو ناقص طریقے سے تیار ہوتا ہے، بعض اوقات کھانے کے لیے بھی غیر محفوظ ہوتا ہے۔

اخبار کے مطابق اس شخص نے مزید بتایا کہ "وہ ہر چیز کو کم پکاتی ہے، خاص طور پر گوشت، اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ میں اسے کچھ بھی کہوں، میں اسے شائستگی سے درست کرنے کی کتنی ہی بار کوشش کرتا ہوں لیکن وہ کہتی ہے کہ میں اچھا بناتی ہوں۔

اس شخص نے بتایا کہ وہ اکثر خاموشی سے کھانا کھاتے ہیں، لیکن یہ اس وقت عجیب ہو جاتا ہے جب اس کی بیوی مہمانوں کو کھانے پر مدعو کرتی ہے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ دوستوں نے کھانے کی وجہ سے ہماری دعوتیں ٹھکرانا شروع کر دی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ میری بیوی واقعی اپنے کھانا پکانے پر فخر کرتی ہے اور سب کچھ خود بنانا چاہتی ہے اور میں مجبوراً صرف اس کے پیچھے پیچھے چلتا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں