جمعہ, جنوری 16, 2026
اشتہار

مسافر کی ٹرین کی کھڑکی سے سوار ہونے کی کوشش، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: فرانس میں ایک مسافر نے ٹرین میں کھڑکی سے سوار ہونے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کے باعث ایک مسافر نے ٹرین کی کھڑکی سے سوار ہونے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص ٹرین کی کھڑکی سے سوار ہونے سے قبل اپنی جیکٹ اتار کر ٹرین کے اندر بیٹھے شخص کو دیتا ہے اور کھڑکی سے ہی ٹرین کے اندر داخل ہوجاتا ہے۔

ایک خاتون نے اس منظر کو کیمرے میں اس وقت محفوظ کیا جب بچے نے والدہ سے پوچھا کہ وہ ٹرین میں داخل ہونے کے لیے اسی طرح کا راستہ استعمال کرسکتے ہیں۔

مسافر کو اس حرکت کو دیکھ کر وہاں موجود لوگ حیران رہ گئے، سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خاتون نے کیپشن لکھا کہ میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔

سوشل میڈیا پر مسافر کی اس حرکت پر اسے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ اسٹیشن پر موجود بوڑھے مسافروں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے وہ کس طرح نشست کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں صدر ایمانویل میکرون کی متنازع پنشن اصلاحات کے دسمبر کے بعد سے ملک کے بیشتر شہروں میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری ہے جس کے سبب مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں