تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

انسانی آنکھ کو مکھیوں‌ نے مسکن بنا لیا؟ ڈاکٹر بھی حیران

ایک شخص کی آنکھ میں خارش ہوئی اور اس نے آنکھ کو کھجانا شروع کیا تو اس میں سے ایک درجن سے زائد مکھیاں اور انڈے نکل آئے۔

فرانس سے تعلق رکھنے والے نامعلوم شخص جس کی عمر 53 سال ہے، اس نے اپنی دائیں آنکھ میں شدید جلن کے باعث خود اسپتال گیا تو وہاں ڈاکٹروں نے اس کی دائیں آنکھ کا فوری اسکین کیا اور جو کچھ ملا اس دیکھ وہ حیران رہ گئے۔

نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق آنکھوں کے معائنے میں کارنیا کے گرد ‘ایک درجن سے زیادہ پارباسی لاروا’ دکھایا گیا۔

نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اس شخص نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ وہ اسی دن گھوڑے اور بھیڑوں کے فارم کے قریب باغبانی کر رہا تھا جب اسے اپنی آنکھ میں کوئی چیز داخل ہوتی محسوس ہوئی۔

بعدازاں ڈاکٹروں نے اس کی آنکھ سے ایک ایک کرکے تمام لاروا کو جسمانی طور پر نکالنے کے لیے فورپس کا استعمال کیا۔

ڈاکٹروں کو آشوب چشم کے اندر زیادہ لاروا پپوٹا کی پرت والی جھلی اور آنکھ کے سفید حصے ملے۔

ڈاکٹرز کے مطابق لاروا آسانی سے نہیں نکالا جا سکتا اگر وہ آنکھ میں داخل ہونے میں کامیاب ہو جائیں آنکھ دھونے سے واقعی کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ماہرین کے مطابق ان کو دور کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ان کو آنکھ سے باہر نکالا جائے کیونکہ کوئی اور طریقہ خطرناک ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ وہ خوش قسمت تھا کہ لاروا صرف اس کی ایک آنکھ میں تھا ڈاکٹروں کے ساتھ فالو اپ ملاقات نے طے کیا کہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو چکا ہے۔

Comments

- Advertisement -