ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

گھر والوں کو سبق سکھانے کیلیے ٹک ٹاکر نے مرنے کا ڈرامہ رچا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر نے گھر والوں کو سبق سکھانے کے لیے مرنے کا ڈرامہ رچایا اور اپنے ہی جنازے میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے انٹری دے دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیلجین کے 45 سالہ ٹک ٹاکر ڈیوڈ نے اپنے مرنے کا ڈرامہ اس لیے رچایا کہ وہ گھر والوں کو آپس میں ملا سکے۔

ڈیوڈ نے اپنی موت کے مذاق کے ذریعے اپنے خاندان والوں کو آپس میں جڑے رہنے کی اہمیت جتانےکی کوشش کی۔

- Advertisement -

بتایا گیا ہے کہ ڈیوڈ کے موت کے ڈرامے کے بعد ان کے دوست احباب کالے ملبوسات پہنے ان کے جنازے میں شریک اپنے دکھ کا اظہار کررہے تھے کہ اسی دوران ایک ہیلی کاپٹر جنازے کے مقام پر اترتا ہے جس میں ڈیوڈ موجودہے۔

ڈیوڈ کو زندہ دیکھ کر گھر والے سب خوشی سے نہال ہوجاتے ہیں اور ڈیوڈ کے گلے لگ جاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ نے اپنے مرنے کا ڈرامہ پوری منصوبہ بندی کے ذریعے کیا اس دوران کیمرے کے ذریعے سے تمام مناظر کو فلمایا گیا دوسری جانب ڈیوڈ کی بیٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر باپ کے مرنے اور ان سے محبت بھرا پیغام بھی شیئر کیا تھا۔

ڈیوڈ کی ٹاک ٹاک ویڈیوز کافی مشہور ہیں اور رنگر لے فو کے نام سے ان کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں