تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

دفتر سے چھٹی کیلئے اپنے اغوا کی جھوٹی کہانی گھڑنا نوجوان کو مہنگا پڑگیا

واشنگٹن : امریکی پولیس نے آفس سے چھٹی کےلیے اپنے اغوا کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا، کمپنی نے چھٹی کیلئے بہانے تراشنے پر نوجوان کو ملازمت سے فارغ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا میں اغوا کی یہ جھوٹی واردات رونما ہوئی جسے ایک 19 سالہ نوجوان نے رچایا، برینڈن سولز نامی نوجوان ٹائر کمپنی میں کام کرتا تھا اور ملازمت سے چھٹی حاصل کرنے کےلیے اس نے اپنے اغوا کا ڈرامہ رچایا۔

مذکورہ نوجوان آئے روز چھٹی کرنے کے کوئی نہ کوئی بہانے تراشتا ہی رہتا تھا، لیکن اس مرتبہ چھٹی کےلیے جھوٹا بہانہ بنانا نوجوان کو مہنگا پڑگیا۔

برینڈن نے اپنے ہاتھ باندھے اور منہ میں کپڑا ٹھوس کر سڑک کے ایک کنارے لیٹ گیا تاکہ دیکھنے والے اس دیکھ کر پولیس کو مطلع کریں۔

نوجوان کو اس حالت میں سڑک میں پڑا دیکھ کر شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی اور اس کے ہاتھ کھول کر اسے تھانے منتقل کیا گیا،پولیس کو تفتیش کے دوران شک گزرا تو تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جس سے معلوم ہوا کہ نوجوان جھوٹی کہانی سنا رہا ہے جس پر پولیس نے نوجوان کو جھوٹے جرم کی اطلاع دینے پر گرفتار کرلیا۔

بعدازاں نوجوان نے خود بھی اپنے اغوا کی جھوٹی کہانی گھڑنے کا اعتراف کیا، جسکے باعث کمپنی نے نوجوان کو ملازمت سے فارغ کردیا۔

Comments

- Advertisement -