تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بندروں کے حملے سے بچنے کی کوشش میں نوجوان چھت سے گر کر ہلاک

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں بندروں کے حملے سے خود کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے نوجوان چھت سے گر کر ہلاک ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ شہر بریلی میں گزشتہ رات پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت مکیش کمار کے نام سے ہوئی ہے جو چھت پر سو رہا تھا۔

اس دوران بندروں کے ایک گروہ نے اس پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی۔ مکیش کمار نے پہلے بندروں کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی اور جب اسے احساس ہوگیا کہ وہ بے بس ہے تو خود کو بچاتا رہا۔

خوف کے مارے وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور چھت سے نیچے گر گیا۔ اسے زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن دورِ علاج اس کی موت واقع ہوگئی۔

مذکورہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بریلی کے متعدد مقامات پر شہریوں پر بندروں نے حملے کیے۔

شہریوں کے مطابق بندر کھڑکیوں کی مدد سے گھروں میں گھس کر کھانے پینے کی اشیا لے جاتے ہیں اور بعض اوقات انسانوں پر حملہ بھی کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -