جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سیلفی لینے کے دوران نوجوان پل سے گر کر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

اترپردیش: بھارت میں سیلفی لینے کا جنون ایک اور شخص کی جان لے گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے ناگل تھانے کی حدود میں سیلفی لیتے ہوئے پل سے گر کر 24 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔

اورنگ زیب پور گاؤں کا رہائشی معظم ایک شادی میں شرکت کے لیے دیہات کوتوالی علاقے کے گاؤں مبارک پور آیا تھا۔

- Advertisement -

ایس پی ساگر جین نے بتایا کہ جمعرات کی شام وہ اپنے کزن کے ساتھ ہائی وے پر گیا اور پل پر کھڑے ہوکر سیلفیز لینے کی کوشش کی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ اچانک نوجوان توازن کھو بیٹھا اور پل سے گر گیا جس کے نتیجے میں موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کہ نوجوان کی فیملی نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کیا ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپوری میں پیش آیا تھا جہاں دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے جانے والے شخص کی سیلفی لینے کے دوران ندی میں گرنے سے موت واقع ہوگئی تھی۔

مقامی پولیس کے مطابق 30 سالہ شخص کی شناخت سریند شاکیا کے نام سے ہوئی تھی، وہ ندی کے کنارے کھڑا اپنے موبائل سے سیلفی بنا رہا تھا کہ اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں