تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کھانے میں ’نوڈلز‘ دینے پر شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی

بھارت میں مبینہ طور پر کھانے میں نوڈلز دینے پر شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج ایم ایل رگھوناتھ نے طلاق کے معاملے پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ معمولی مسائل پر شوہر بیوی کو طلاق دے دیتا ہے یا پھر بیوی شوہر سے خلع لے لیتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کیس اس وقت سامنے آیا جب وہ بلاری میں ڈسٹرکٹ جج تھے۔

 شوہر نے موقف اختیار کیا بیوی کو یہ نہیں معلوم کے نوڈلز کے علاوہ دیگر کھانے کیسے بناتے ہیں یہ ناشتے، دوپہر کے اور رات کے کھانے میں بھی نوڈلز ہی دیتی ہے۔‘

شوہر نے عدالت میں بتایا کہ ’اہلیہ سپر اسٹور گئی اور دیگر سامان خریدنے کے بجائے صرف نوڈلز ہی خرید لائی اور وہی مجھے کھانے میں دیا گیا۔‘

جج نے بتایا کہ جوڑے کے درمیان مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن دونوں نے بالآخر باہمی رضامندی سے راہیں جدا کرلیں۔

انہوں نے بتایا کہ ازدواجی مسائل کو حل کرنا مشکل کام ہے اور زیادہ تر کیس میں بچوں کی خاطر میاں بیوی ساتھ زندگی گزارنے پر تیار ہوجاتے ہیں لیکن ان کے درمیان جھگڑوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

ایل رگھوناتھ کے مطابق میاں بیوی کے جھگڑوں کے 800 سے 900 کیسز میں ہم صرف 20 سے 30 مقدمات میں جوڑے کو سمجھانے میں کامیاب ہوسکے باقی معاملات میں جوڑے نے طلاق لے لی۔

Comments

- Advertisement -