منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

یہ مچھلی ہے یا چیز برگر! سمندر سے عجیب و غریب شہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روس میں چیز برگر جیسی عجیب و غریب مچھلی دریافت ہوئی ہے، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی ماہی گیر نے سمندر سے عجیب الخلقت مچھلی پکڑی ہے جسے دیکھ کر ماہی گیر بھی حیران رہ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مچھلی کی ساکت ایسی ہے جیسے کوئی چیز برگر ہو جس کے دانت بھی ہیں۔

رومن نامی ماہی گیر نے مچھلی کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ ‘سمندر کی تہہ سے عجیب و غریب شہ برآمد ہوئی’۔

انٹرنیٹ صارفین نے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مچھلی کو چیز برگر اور چکن سینڈوچ سے تشبیہ دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں