تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

غریب شوہربیوی کی میت گھر تک کاندھے پرلےکرگیا

نئی دہلی : بھارتی ریاست اڑیسہ میں پرائیویٹ ایمبولینس کے پیسے نہ ہونے پرمقامی شخص اپنی بیوی کی لاش کندھے پر رکھ کر60 کلومیٹردور اپنے گھر پہنچا۔

یہ پورا واقعہ ایک ویڈیو کی صورت میں سماجی ویب سائیٹ پر دیکھا گیا جس کے بعد سینکڑوں لوگوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مذکورہ شخص سے ہمدردی اور حکام اور مقامی شہریوں کی بے حسی پربھرپورآراء کا اظہارکیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں کے درمیان سے گزرتے اس شخص کیساتھ اس کی بیٹی بھی تھی جو مسلسل روتی ہوئی ساتھ ساتھ چل رہی تھی لیکن کوئی بھی شخص ان کی مدد کو نہ آیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجینسی کے مطابق 40 سالہ دانا ماجھی نامی شہری منگل کی رات اپنی بیوی کو بیماری کے باعث اپنے گاﺅں سے60 کلومیٹر دورواقع ایک ضلعی ہسپتال بھوانی پٹنہ میں لایا تھا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

تاہم غربت کے باعث پرائیویٹ ایمبولینس کا انتظام نہیں کرسکا جب کہ اسپتال انتظامیہ سے اس کوسرکاری ایمبولینس دینے صاف انکار دیا جس جے بعد وہ اپنی بیوی کی لاش کندھے پر رکھ کر 60 کلو میٹر دور گاؤں کی طرف چل پڑاتا۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دانا ماجھی اپنی بیوی کو منگل کی رات لایا تھا اور اسی رات خاموشی سے بنا بتائے چلا گیا تھا اُس نے اسپتال کی سرکاری اور مفت ایمبولینس کی سہولت حاصل کرنے کے لیے کوئی درخواست نہیں کی۔

دانا ماجھی اپنی بیوی کی لاش اور بارہ سالہ بیٹی چاﺅلہ کیساتھ 12کلومیٹر تک پیدل چلتا رہا لیکن کوئی اس کی مدد کو نہ آیا تاہم 12 کلومیٹرکا سفرکرنے کے بعد ایک نجی ٹی وی کی ٹیم نے اُس کی مدد کی اورایمبولینس کا انتظام کیا۔

بعد ازاں کلاہنڈی نامی علاقے کی کلکٹربرونڈا ڈی کا کہنا تھا کہ جیسے ہی انہیں اس واقعہ کی خبر ملی انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی اور اس شخص کو ایمبولینس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اس کے علاوہ مذکورہ شخص کوایک حکومتی سکیم کے تحت 2000روپے آخری رسومات کیلئے دیئے گئے جب کہ ریڈ کراس کی جانب سے 10ہزار روپے بھی دیئے جائیں گے۔

 

Comments

- Advertisement -