پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

بیٹے کی خودکشی کے دوسرے دن باپ نے کیا کیا؟ دردناک کہانی

اشتہار

حیرت انگیز

چنائی : بھارتی نوجوان نے میڈیکل کالج میں داخلہ نہ ملنے پر مایوس ہوکر موت کو گلے لگا لیا، باپ نے بھی بیٹے کی جدائی کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے بڑا قدم اٹھالیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندوستانی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنائی میں جگدیس وران نامی نوجوان نے 2022 کے بارھویں جماعت کے امتحانات میں 427 نمبر لیے تھے لیکن وہ میڈیکل میں داخلوں کے لیے ہونے والے نیشنل الیجیبلیٹی کم انٹرینس ٹیسٹ (این ای ای ٹی) ٹیسٹ میں دو مرتبہ کوشش کے بعد ناکامی ہوگیا۔

سخت محنت کے باوجود کامیابی نہ ملنے پر 19سالہ نوجوان پر اس قدر دلبرداشتہ ہوا کہ اس نے گزشتہ ہفتے کے دن خود کشی کرلی۔ جوان بیٹے کی لاش دیکھ کر باپ بھی اپنے ہوش و ہواس کھو بیٹھا، انتہائی رنج و غم اور بے بسی کے عالم میں والد سیلواسیکر نے بھی گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

- Advertisement -

اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی ناکامی پر خودکشی نہ کریں اور اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کرکے زندگی گزاریں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں