بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

ویڈیو: پٹاخے کا چیلنج نوجوان کی جان لے گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں دوستوں کی جانب سے پٹاخے کے ڈبے پر بیٹھنے کا چیلنج نوجوان کی جان لے گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلورو میں 32 سالہ شخص دوستوں کے کہنے پر دیوالی کی رات پٹاخے کے باکس پر بیٹھا جو دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔

پولیس کے مطابق شبرش اور اس کے دوست 31 اکتوبر کو دیوالی منارہے تھے اور مبینہ طور پر نشے میں تھے۔

- Advertisement -

شبرش کے دوستوں نے چیلنج دیا کہ اگر وہ پٹاخوں کے ڈبے پر بیٹھے گا تو اسے رکشہ خرید کر دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق شبرش بے روزگار تھا جس نے چیلنج قبول کیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان جیسے ہی پٹاخوں کے ڈبے پر بیٹھتا ہے وہ دھماکے سے پھٹ جاتا ہے۔

نوجوان کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

ڈی سی پی لوکیش کے مطابق شبرش بیروزگار تھا اور اس نے چیلنج اس کے لیے قبول کیا کہ اس کے دوست اسے رکشہ خرید کر دیں گے۔

پولیس نے شبرش کی موت کے بعد کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں