تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پولیس اہلکاروں نے ٹرین کی زد میں آنے والے شخص کو کیسے بچایا، ویڈیو وائرل

چنائی : بھارت میں ایک شخص ٹرین میں چڑھنے کے دوران ٹریک کے نیچے آنے سے بال بال بچ گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو کے کوئمبٹور ریلوے اسٹیشن پر آر پی ایف (ریلوے پروٹیکشن فورس) کے اہلکاروں نے ایک مسافر کو چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کے دوران توازن بگڑنے پر ٹرین کے نیچے آتے دیکھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں پولیس اہلکار فوری طور پر اس شخص کی مدد کے لیے پہنچے اور فوری کاررروائی کرتے ہوئے اسے چلتی ٹرین کے نیچے آنے سے بچالیا۔

زندگی اور موت کے درمیان ہونے والی اس کشمکش کا منظر ریلوے اسٹیشن نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا جس پر صارفین پولیس اہلکار کی ہمت کو داد دے رہے ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی پتہ چلتا ہے کہ آدمی پھسل کر پلیٹ فارم اور پٹریوں کے درمیان گر پڑا ہے تو بہت سے لوگ اس شخص کی مدد کے لیے جمع ہوگئے۔

ریلوے پروٹیکشن فورس حکام کی جانب سے مذکورہ پولیس اہلکاروں اسسٹنٹ سب انسپکٹر ارونجیت اور لیڈی ہیڈ کانسٹیبل پی پی منی کو ان کی بروقت کارروائی اور بہادری کے لیے سراہا گیا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کو شیئر کیے جانے کے بعد سے، اب تک اسے 5ہزار سے زیادہ ویوز اور سیکڑوں لائکس مل چکے ہیں۔ اس پوسٹ کو 900 سے زائد صارفین نے دوبارہ شیئر بھی کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -