ہفتہ, اپریل 5, 2025
اشتہار

بھارت میں ایک اور غیر ملکی لڑکی ٹیکسی ڈرائیور کے ہاتھوں عصمت دری کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی شہر حیدر آباد میں دوست سے ملنے آئی 25 سالہ غیر ملکی لڑکی کو پیر کی شب ایئرپورٹ جاتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ لڑکی کا تعلق جرمنی ہے جو اپنے دوست و دیگر افراد کے ہمراہ ٹیکسی میں شہر کی سیر کر رہی تھی۔

دیگر مسافروں کو اتارنے کے بعد ٹیکسی ڈرائیور جرمن لڑکی کو ایئرپورٹ چھوڑنے کیلیے روانہ ہوا تاہم مامیڈیپلی کے قریب ملزم نے ٹیکسی کو ایک سنسان جگہ پر روک دیا جہاں وہ مبینہ طور پر غیر ملکی مہمان کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں لڑکی سے اجتماعی عصمت دری کا ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ

لڑکی نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا اور پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ دفعہ 64 کے تحت عصمت دری کا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے گئے۔

افواہیں تھیں کہ جرمن لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی لیکن پولیس نے ان دعووں کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں صرف ٹیکسی ڈرائیور ہی ملوث ہے۔

متاثرہ کو طبی معائنے کیلیے بھیجا گیا جہاں خواتین پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم اس کی حفاظت پر مامور ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلیے خصوصی ٹیمیں تعینات کر دی گئیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جرمن لڑکی تقریباً ایک ہفتہ قبل اپنے ایک دوست سے ملنے حیدر آباد پہنچی تھی جس کے ساتھ اس نے دو سال قبل جرمنی میں تعلیم حاصل کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter