پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

نوجوان نے گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کیلیے خود کو گرفتار کروا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیش کش کے لیے انوکھا طریقہ اپنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں وائٹ مین کے محکمہ پولیس نے فیس بک پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں اہلکار ریسٹورنٹ کے اندر نوجوان کو ہتھکڑیاں لگا رہے ہیں۔

ریسٹورنٹ میں نوجوان اپنی گرل فرینڈ کے والدین کے ساتھ بیٹھ کر باتیں کر رہا تھا کہ اس دوران اچانک پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اسے گرفتار کرلیا۔

نوجوان کو ہتھکڑیاں لگا کر ریسٹورنٹ سے باہر لایا گیا۔ اس نے اپنی گرل فرینڈ کو پولیس حراست میں گلے لگایا اور پھر گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اسے شادی کی آفر دی جسے لڑکی نے خوشی کے ساتھ قبول کیا۔

دراصل نوجوان نے پولیس سے اپنی جعلی گرفتاری کروا کر شادی کی پیشکش کے لیے انوکھا طریقہ اپنایا۔ اس کے لیے محکمہ پولیس نے اس کی بھرپور مدد کی۔

ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اپنی گرل فرینڈ کو شادی کے لیے راضی کرنے کا یہ طریقہ ٹھیک ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں