منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بغیراجازت دوسری شادی کرنے پر شوہرکو 3ماہ قید اور5 ہزار جرمانےکی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور کی مقامی عدالت نے بغیر اجازت شادی کرنے والے خاوند کو تین ماہ قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزاکا حکم سنا دیا، بیوی نے شوہر کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ کاشف عباس نے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا،دالت نے پہلی بیوی کی درخواست میں لگائے گئے الزامات ثابت ہونے پر بغیر اجازت شادی کرنے والے شوہر کو تین ماہ قید کی سزاکا حکم سنادیا۔

عدالت نے خاوند شعیب کو 5000 روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

درخواست گزار رابعہ یونس نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خاوند شعیب زاہد نے بغیر اجازت دوسری شادی کی جو کہ قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے،قانون کے تحت میرے خاوند نے دوسری شادی کرنے سے قبل میری اجازت نہیں لی ، عدالت میرے خاوند کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کا حکم دے۔

مزید پڑھیں : دوسری شادی کرنے والے شوہر کو 6 ماہ کی قید

یاد رہے 2017میں بھی اسی نوعیت کا ایک کیس سامنے آیا تھا ، لاہور کی مقامی عدالت میں عائشہ خلیل نامی خاتون نے درخواست دائر کی کہ اُن کے شوہر شہزاد ثاقب نے کسی دوسری خاتون سے بغیر اجازت شادی کرلی ۔

خاتون نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اُن کے خاوند نے چھپ کر دوسری عورت کے ساتھ شادی کی جو ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے کیونکہ قانونی طور پر پہلی بیوی کی اجازت حاصل کرنا لازم ہے۔

جس پر عدالت نے  شوہر پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے اُسے 6 ماہ کی قید پر جیل بھیج دیا تھا۔

مزید پڑھیں : مسلم عورت اپنے شوہر کی دوسری شادی پر اعتراض نہیں کرسکتی

خیال رہے اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق مسلمان خاتون اپنے شوہر کی دوسری یا اس کے بعد مزید شادیوں پر اعتراض نہیں کرسکتی اور اگر ایک عورت کا شوہر دوسری، تیسری یا چوتھی مرتبہ شادی کرے تو وہ طلاق کا مطالبہ نہیں کرسکتی۔

ایکٹ کی شق (ایف) کے سیکشن 2 کا کہنا ہے کہ ’’اگر اس کی ایک سے زیادہ بیویاں ہیں، وہ قرآن پاک کے احکام کے مطابق ان کے ساتھ مساویانہ سلوک نہیں کرتا۔‘

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں