دبئی : عدالت نے اماراتی نوجوان کو مصری طالبہ سے زیادتی کے جرم میں 25 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے بدھ کے روز 24 سالہ اماراتی شہری کو طالبہ کی عصمت دری، تشدد اور غیر اخلاقی ویڈیو فلمانے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی۔
پبلک پراسیکیوٹرنے عدالت کو بتایا کہ 24 سالہ اماراتی نوجوان نے بنگلے میں گھس کر مصری طالبہ کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
دبئی کورٹ نے پہلے مرحلے میں ملزم کو عصمت دری، جنسی تشدد اور سائبر کرائم کے مقدمے میں مجرم قرار دیتے ہوئے25 برس قید کی سزا سنائی ہے۔
اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہےکہ یہ واقعہ رواں برس 4 جون کو دبئی کے علاقے الورقہ میں واقع ایک بنگلے میں پیش آیا تھا۔
متاثرہ مصری طالبہ نے شکایت درج کروائی تھی کہ ’میں اپنے بنگلے میں داخل ہوئی، تو ملزم وہاں موجود تھا، وہ مجھے اوپر کمرے میں لے گیا، جہاں اس نے مجھ سے غیراخلافی فعل کرنا چاہا، لیکن میرے انکار کرنے پر اس نے زبردستی کی اور مجھ پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مجرم نے ابتداء میں خود پر عائد کیے گئے الزامات کی تردید کی تاہم طبی معائنہ مثبت آنے کے بعد عدالت نے مجرم کو سزا سناتے ہوئے جیل بھیجوا دیا۔