اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

مصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر سزا

اشتہار

حیرت انگیز

اکاڑہ : عدالت نے مصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر ملزم کو 2 ماہ قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی، دوسری شادی کے لیے مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قرار دی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں عدالت نے مصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر ملزم کو سزا 2ماہ قید اور 5لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ، جس کے بعد ملزم سلیم کوعدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔

یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوسری شادی کےلیےمصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بیوی کی اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل انکار کر دے تو دوسری شادی پر سزا ہو گی۔

مزید پڑھیں : دوسری شادی کے لیے مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قرار

عدالت کا کہنا تھا کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کے مطابق اجازت کے بغیر شادی کرنے والے شخص کو سزا اور جرمانہ ہو گا، جس شخص کے پاس قومی شناختی کارڈ ہے، اس پر تمام قوانین کا اطلاق ہو گا۔

یاد رہے رواں سال مارچ میں لاہور کی مقامی عدالت نے بغیر اجازت شادی کرنے والے خاوند کو تین ماہ قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزاکا حکم سنا دیا، بیوی نے شوہر کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں