ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

باپ نے بیٹی کی شادی میں مہمانوں کو ہیلمٹ کا تحفہ کیوں دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران مضحکہ خیز واقعات اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتے ہیں جسے دیکھ کر لوگ بے ساختہ مسکرانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں بھارتی شخص نے اپنی بیٹی کی شادی میں شریک مہمانوں کو ہیلمٹ کا تحفہ دے کر سب کو حیران کردیا۔

ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے یادیو نے بیٹی کی شادی پر 60 کے قریب ہیلمٹ مہمانوں کو بطور تحفہ پیش کیے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق یادیو نے روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے مہمانوں کو ہیلمٹ کا تحفہ دیا، یادیو کی فیملی نے ہیلمٹ پہن کر شادی میں ڈانس بھی کیا۔

یادیو نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کی شادی کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی دینے کا بہترین موقع تصور کیا، اس دوران میں نے مہمانوں کو بتایا ہے کہ زندگی بہت قیمتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے تحفے کے ساتھ ساتھ مہمانوں سے گزارش کی ہے کہ گاڑی چلاتے وقت نشے میں نہ رہیں کیونکہ حادثات کی بڑی وجہ یہ بھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں