تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایک شخص نے ’خونخوار شارک‘ پر قابو پالیا، ویڈیو وائرل

واشنگٹن: امریکی تیراک نے خونخوار شارک مچھلی پر قابو پاکر سب کو حیران کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست دیلاویر کے کیپ ہینل اوپن اسٹیٹ پارک بیچ میں ایک تیراک نے خونخوار شارک مچھلی پر قابو پالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوئی اور  دیکھنے والے ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ تیراک شارک مچھلی کے اوپر بیٹھا ہوا ہے اور اس کے جبڑے کو کھول رہا ہے، وہاں موجود لوگ یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے اور دل دہلا دینے واقعے کی ویڈیو بناتے رہے۔

ویڈیو میں لوگوں کو ہانپتے اور چیختے ہوئے سنا جاسکتا ہے جب اس شخص نے شارک کو پکڑ لیا اور اس کے جبڑے کو ویڈیو بناتے تک کھلا رکھا، ویڈیو میں ایک عورت کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’یہ ایک بہت بڑی شارک ہے۔‘

امریکی تیراک کس طرح تن تنہا شارک سے الجھ رہا ہے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے، لوگوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو واقعی خود کو تعلیم دینے کی ضرورت ہے، ایک خاتون فوسٹر نے کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس نے مطالعہ کرنے کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے اور اس کا یہ طریقہ پوری طور پر قانونی تھا۔

تیراک کے دوست نے شارک کو آسانی سے پکڑا وہ باہر گیا کانٹا باہر نکالنے کے لیے اس کا منہ کھولا، پھر وہ پانی کی طرف گہرائی میں چلا گیا اور شارک کو گھما کر اسے چھوڑ دیا۔

نوٹ: ناظرین کی صوابدید کے لیے مشورہ دیا گیا ہے، یہ ویڈیو بچوں کے لیے موزوں نہیں ہے اور وہ اس پر عمل نہ کریں۔

Comments

- Advertisement -