پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

کراچی، ٹرین کی زد میں آکر دادا اور کمسن پوتی جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی کے قریب ٹرین کی زد میں آکر دادا اور کمسن پوتی جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی ظفر ٹاؤن کے قریب ٹرین کی زد میں آکر دادا اور کمسن پوتی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر 50 سال جبکہ بچی کی عمر ڈیڑھ سال تھی، ذرائع کے مطابق دادا اور پوتی کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہونے والی کراچی ایکسپریس کی زد میں آئے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق جاں بحق دادا اور پوتی کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کی زد میں ویگن آگئی، 20 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کی زد میں ویگن آگئی تھی جس کے نتیجے میں 20 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

مسافر ویگن میں درجنوں سکھ یاتری بھی سوار تھے جن میں سے 8 یاتری زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

اس سے قبل پنجاب کے شہر پتوکی میں کار ٹرین کی زد میں آگئی تھی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں