پیر, اپریل 7, 2025
اشتہار

بھارت: کینسر کی 13 سالہ مریضہ سے عصمت دری، کیمو کے دوران حاملہ پائی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع تھانے میں کینسر کی 13 سالہ مریضہ کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنا کر حاملہ کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ 29 سالہ ملزم کو جمعرات کو ریاست بہار سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم ریاست بہار میں متاثرہ لڑکی کے گاؤں کا رہائشی ہے جس نے دو ماہ قبل بدلاپور میں ان کیلیے کرائے پر رہائش کا انتظام کیا اور مریضہ کے علاج میں مدد کی۔

اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس شیلیش کالے نے بتایا کہ ملزم نے اُس وقت فائدہ اٹھایا جب 13 سالہ لڑکی گھر میں اکیلی تھی، ملزم نے تین مواقع پر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

انہوں نے بتایا کہ لڑکی کی ممبئی کے ایک بجی اسپتال میں کیموتھراپی ہو رہی تھی تاہم معمول کے معائنے کے دوران وہ حاملہ پائی گئی۔

پولیس نے جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ (POCSO) ایکٹ اور متعلقہ دفعات کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

سینئر انسپکٹر کرن بالواڈکر نے بتایا کہ ملزم نے متاثرہ لڑکی کے خاندان کو بدلاپور میں رہائش کیلیے کرائے کے گھر کا انتظام کیا تھا اور وہ اس کے علاج میں بھی ان کی مدد کر رہا تھا۔

گرفتار ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا جبکہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں