تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سفاک شخص نے شک کی بنیاد پر بیوی، سالی اور ساس کو قتل کردیا

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت سے 90 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہریانہ شہر کے علاقے پانی پت میں سفاک شخص نے اپنی اہلیہ، سالی اور ساس کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہریانہ کے شہر پانی پت کے ضلع سونی پت میں واقع گاؤں پتی کلیانا کے 27 سالہ رہائشی نور حسن نے اپنی 25 سالہ اہلیہ مدہو، 18 سالہ سالی منیشا اور 48 سالہ ساس جمیلا کو قتل کر  کے لاشوں کے ساتھ عصمت دری کی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کیا جس نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ’میری اہلیہ کے کسی دوسرے شخص کے ساتھ تعلقات تھے اور سسرال والے اُس کی حوصلہ افزائی کررہے تھے‘۔

پولیس کے مطابق خواتین کی لاشیں 6 ، 7 اور 8 ستمبر کو تین علیحدہ مقامات سے برآمد ہوئیں تھیں۔ جس کے بعد تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم گیارہ ستمبر کو تشکیل دی گئی تھی۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اُس نے پانچ ستمبر کو نشہ استعمال کرنے کے بعد پہلے اپنی بیوی اور پھر سالی کو قتل کیا، پھر اُن کی لاشوں کو چھپا دیا، بعد ازاں 8 ستمبر کو ساس کو قتل کیا اور اُن کی لاش کو جلانے کی کوشش بھی کی۔

رپورٹ کے مطابق حسن اور اُس کی اہلیہ کرائے کے گھر میں اپنے دو بیٹوں کے ساتھ مقیم تھے۔ پولیس نے قتل اور شواہد چھپانے کی دفعات کے تحت ملزم  کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Comments

- Advertisement -