ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

ساڑھے تین لاکھ درہم: دبئی میں مقیم غیرملکی نے دل جیت لیے

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات میں مقیم تارک وطن نے کسی شہری کی کھو جانے والی بھاری رقم پولیس کے حوالے کردی۔

محمد کفیل نامی غیرملکی نے اماراتی ریاست دبئی میں نیک نیتی اور ایمان داری کی بہترین مثال قائم کی اور تقریباً ساڑھے تین لاکھ روپے کہیں سے پڑے ملنے پر پولیس کے حوالے کردیے۔

تفصیلات کے مطابق شہری کو پولیس اسٹیشن کے اطراف سے 3 لاکھ 49 ہزار درہم ملے تھے۔ محمد کفیل کی دیانت داری پر پولیس افسران نے اسے تحائف پیش کیے اور تارک وطن کے کردار کی تعریف کی۔

دبئی پولیس نے مذکورہ شخص کے اخلاقی طرز عمل اور اچھے برتاؤ کے اعتراف میں خصوصی تقریبا کا انعقاد کیا اس دوران اسے تحائف اور تعریفی سند پیش کی گئی۔

پولیس کی جانب سے اس اعزاز پر غیرملکی نے افسران کا شکریہ ادا کیا۔ ایمانداری کے اس احسن مثال پر کفیل نے عام شہریوں سے بھی خوب داد سمیٹی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں