پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

خاتون سے گلے ملنے والا شخص پسلیاں تڑوا بیٹھا

اشتہار

حیرت انگیز

کیا کبھی آپ نے سنا ہے کہ کسی سے گلے ملنے سے پسلیاں ٹوٹ جاتی ہیں نہیں نا لیکن ایسے ہی ایک واقعے میں ایک شخص کی پسلیا ں ٹوٹ گیں

اگر نہیں سنا تو آج ہم آپ کو ایک ایسے ہی واقعے کے بارے میں بتارہے ہیں جس میں ایک شخص اپنے دفتر میں ساتھ کام کرنے والی خاتون سے اتنی زور سے گلے ملا کہ اس کی 3 پسلیاں ہی ٹوٹ گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حیرت انگیز واقعہ چین میں پیش آیا جہاں ایک خاتون دفتر میں اپنے ساتھ کام کرنے والے ساتھی کے خلاف اس لیے عدالت چلی گئی کیوں کہ وہ شخص اتنی زور سے گلے ملا کہ اس کی 3 پسلیاں ٹوٹ گئیں۔

- Advertisement -

یہ کہانی مئی 2021 سے شروع ہوئی جب چین کے صوبے ہنان کے شہر یوینگ میں ایک دفتر میں خاتون اپنے ساتھیوں کے ساتھ بات چیت کررہی تھی کہ ایک اور ساتھی آیا اور خاتون سے گلے ملا۔

رپورٹس کے مطابق وہ شخص اتنی زور سے گلے ملا کہ خاتون کو دفتر سے گھر آنے کے بعد بھی سینے میں درد ہوتا رہا تاہم اس نے ابھی ڈاکٹر کو دکھانے کے بجائے گھریلوں ٹوٹکے استعمال کیے۔

تاہم 5 روز بعد خاتون کے سینے میں درد شدت اختیار کرگیا کہ اس کی برداشت سے باہر ہوگیا، بلآخر اس نے ڈاکٹر کے پاس جانے کا فیصلہ کیا۔

ڈاکٹر کی جانب سے جب ایکسرے کروایا گیا تو اس میں معلوم ہوا کہ خاتون کی 2 دائیں اور ایک بائیں پسلی ٹوٹی ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں