تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

کراچی : بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید کی سزا

کراچی : بیوی پر تیزاب پھینکنے والے کو شوہر کو 14 سال قید کی سزا سناتے ہوئے کہا دس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی میں بیوی پر تیزاب پھینکنے والے کو عدالت سے سزا مل گئی۔

متاثرہ خاتون کی موجودگی میں عدالت نے فیصلہ سنادیا، جج الیاس میمن نے ملزم کوثر عباس کو 14 سال قید کی سنادی اور ملزم پر دس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا، جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید چھ ماہ قید کاٹنی ہوگی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ آج تین سال بعد عدالت سے انصاف ملا ہے، شوہر نشے کے لیے پیسے مانگا کرتا تھا اور پیسے نہیں دیے تو اس نے مجھ پر تیزاب پھینک دیا تیزاب سے میرا آدھا جسم جھلس گیا۔

عدالت نے کہا کہ دوران ٹرائل اِستغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی، واقعہ مارچ 2021 کو پیش آیا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ عزیز بھٹی میں درج کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -