جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

برطانیہ میں پناہ گزینوں کے ہوٹل کو آگ لگانے والے شخص کو قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ میں فسادات کے دوران پناہ کے متلاشیوں کے ہوٹل میں آگ لگانے کے جرم میں ایک شخص کو 9 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق  ایک برطانوی شخص کو گزشتہ ماہ پناہ گزینوں کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے الزام میں جمعہ کو نو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ اب تک کی سب سے طویل سزا مسلم مخالف فسادات کی لہر پر عائد کی گئی ہے۔

27 سالہ تھامس برلی نے 4 اگست کو شمالی انگلینڈ میں روٹرڈیم کے قریب ایک ہوٹل کے داخلی راستے پر ڈبے میں آگ لگانے کے بعد لوگوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے ارادے سے آگ لگانے کا جرم قبول کیا۔

- Advertisement -

پراسیکیوٹر الیشا کی نے کہا کہ برلی نے پہلے سے بھڑکتے ہوئے ڈبے میں لکڑی ڈالی جسے ہوٹل کے آگ کے دروازے کے سامنے رکھا گیا تھا جبکہ عملہ اور مہمان اندر پناہ لیے ہوئے تھے۔

برلی نے پرتشدد انتشار اور جارحانہ ہتھیار رکھنے کے جرم کا اعتراف بھی کیا۔

29 جولائی کو شمالی برطانیہ کے قصبے ساؤتھ پورٹ میں تین نوجوان لڑکیوں کی ہلاکت کے بعد تشدد، آتش زنی اور لوٹ مار کے ساتھ ساتھ نسل پرستانہ حملوں کے دوران ہونے والے فسادات کے دنوں میں تقریباً 400 افراد نے ہوٹل کو نشانہ بنایا۔ آن لائن غلط معلومات کے بعد ابتدائی طور پر اس حملے کا الزام ایک اسلامی مہاجر پر لگایا گیا تھا۔

اس سے قبل برطانیہ میں پُرتشدد مظاہروں کا حصہ بننے، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پوسٹ کرنے اور تشدد پر اکسانے کے الزام میں 53 سال کی خاتون سمیت 5 افراد کو سزا سنائی گئی تھی۔

ایک اور کیس میں برطانوی عدالت نے سخت فیصلہ کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکے پر فسادات اور بد امنی پھیلانے کے الزام میں فرد جرم عائد کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی جیلوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے، جس کو حالیہ فسادات میں ہونے والے افراد کی گرفتاریوں سے جوڑا جا رہا ہے جب کہ حکومت نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے قیدیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ جیلوں میں جگہ بنانے کے لیے ’آپریشن ارلی ڈان‘ شروع کر دیا گیا ہے اور جب تک جیلوں میں قیدی رکھنے کی گنجائش نہیں ہو جاتی، اس وقت تک پیشی کے منتظر قیدیوں کو پولیس سیل میں رکھا جائے گا۔

اس حوالے سے برطانوی وزیرِ جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ ہنگامی اقدامات سے جیلوں میں ہونے والے دباؤ کو سنبھالنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ساؤتھ پورٹ واقعے کے بعد انگلینڈ میں ہونے والے فسادات میں تقریباً ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں