تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

دبئی: خاتون کو ہراساں کرنے پر سری لنکن شہری کو قید کی سزا

دبئی : اماراتی عدالت نے فلپائنی خاتون کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنانے کے جرم میں سری لنکن شہری کو تین ماہ قید اور ملک بدری کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے خاتون کو ہراساں کرنے کے جرم میں سری لنکن شہری کو قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا۔

اماراتی میڈیا کا کہنا تھا کہ دبئی کورٹ میں سیلز ایگزیکٹو 28 سالہ سری لنکن شہری نے خاتون کو ہراساں کرنے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا لیکن عدالت نے جرم ثابت ہونے سزا سنائی اور قید مکمل ہونے پر ملک بدر کرنے کا حکم دیا۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فلپائنی خاتون نے رواں برس 17 جولائی کو دبئی پولیس کو المقربات کے علاقے سے حملے کی شکایت درج کروائی تھی۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق متاثرہ خاتون رات کو 10 بجے فارمیسی سے گھر جانے کے لیے نکلی تو اس نے محسوس کیا کوئی شخص اس کا پیچھا کررہا ہے۔

فلپائنی خاتون کا کہنا تھا کہ سری لنکن شخص نے مجھے اچانک سے پکڑ لیا، میں حیران ہوئی اور پلاسٹک بیگ سے مذکورہ شخص کو مارا اور رونے لگی۔

متاثرہ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ میں نے ملزم کو پولیس کی دھمکی تو ملزم نے میری گردن پکڑ کر مجھے دھکا دیا جس کے بعد میں اپنی رہائشی عمارت کی لفٹ میں داخل ہوگئی تاہم سری لنکن شخص بھی لفٹ میں داخل ہوا اور پھر ہراساں کرنے لگا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر موجود عرب شہری نے ملزم کو متاثرہ خاتون پر حملہ کرنے سے یہ کہتے ہوئے روکا کہ کیا کررہے ہو۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کچھ دیر بعد پولیس وقوعہ پر پہنچی اور سیکیورٹی کیمروں کی ویڈیو چیک کرنے کے بعد سری لنکن شہری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔

اماراتی میڈیا کا کہنا تھا کہ عدالت نے ملزم کو خاتون کو ہراساں کرنے کے جرم میں تین ماہ قید اور ملک بدری کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم سنایا تھا۔

Comments

- Advertisement -