تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شہری کو ہیرے جواہرات سے زیادہ قیمتی شے مل گئی

کنیبرا : پتھر کے بڑے ٹکڑے نے آسٹریلوی شہری کی دنیا بدل دی، آسٹریلوی شہری کے پاس موجود پتھر کا ٹکڑا جسے وہ کئی سال سے سونا سمجھ کر رکھا رہا وہ نایاب ترین شہابی پتھر نکلا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے رہائشی ڈیوڈ ہول کی کہانی نے اس کہاوت کو سچ کردکھایا کہ ’دینے والا جب بھی دیتا ہے چھپٹر پھاڑ کر دیتا ہے‘۔ ڈیوڈ ہول کو 4 سال قبل ایک پارک سے انوکھا پتھر ملا تھا جسے اس نے سونا سمجھ کر رکھ لیا تھا تاہم وہ اس سے بھی زیادہ قیمتی شے نکلا۔

سنہ 2015 میں ڈیوڈ ہول کو ایک زنگ آلود سرخی مائل رنگت کا بہت بھاری پتھر ملا تھا جسے انہوں نے اس امید پر سنبھال کررکھا کہ اس میں سے سونا نکلے گا لیکن ہر کوشش ناکام رہی اور پتھر کسی صورت بھی نہ ٹوٹا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ ہول کو اس پتھر سے متعلق میلبورن میوزیم کے ارضیات دانوں نے بتایا۔

میوزیم کے ارضیات داں ڈرموٹ ہینری کا کہنا تھا کہ یہ آسمانی پتھر 4.6 ارب سال قدیم ہے جس کا قزن 17 کلوگرام ہے جو نایاب ترین شہابی پتھر ہے۔

ارضیات داں کا کہنا تھا کہ اس میں فولاد کی غیر معمولی مقدار موجود ہے اور قلمی صورت میں ایک دھاتی معد کونڈریولز موجود ہے جو ایک حیرت انگیز شے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بغور معالطے کے باوجود اب بھی یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ میٹیورائٹ یا شہابی ٹکڑا آخر آیا کہاں سے ہے؟ اور زمین پر کتنے عرصے سے موجود ہے۔

ڈرموٹ ہینری کے مطابق کاربن ڈیٹنگ کے ابتدائی تخمینوں سے معلوم ہوا ہے کہ یہ زمین پر 100 سے 1000 سال سے موجود ہے۔

سائنس دانوں نے اسے ’میری بورو شہابی پتھر‘ کا نام دیتے ہوئے اسے سونے، چاندی اور پلاٹینم سے بھی قیمتی قرار دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -