تازہ ترین

پیدائش پر اغوا ہونے والے شخص کی 42 سال بعد ماں سے ملاقات، جذباتی ویڈیو

اپنی پیدائش کے فوری بعد اغوا ہونے والے شخص کی ماں سے 42 سال بعد ملاقات کی جذباتی ویڈیو نے دیکھنے والوں کی آنکھیں نم کردیں، ماں بیٹے کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

چلی سے تعلق رکھنے والے جمی لیپرٹ نے یقین کرلیا تھا کہ شاید دنیا میں اس کا کوئی رشتہ دار موجود نہیں اور وہ ایک لے پالک بچہ ہے، تاہم اب وہ پھر سے اپنی ماں اور خاندان کے افراد سے مل گیا ہے، 42 سال بعد ماں اور بیٹے کے ملنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو جذباتی کردیا ہے۔

کچھ دنوں قبل جمی نے ایک آرٹیکل پڑھا تھا جس میں کیلیفونیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا ذکر تھا جس کے اغوا ہونے کے کافی سالوں بعد اپنی ماں سے ملاقات ہوگئی تھی۔

جمی نے سوچا کہ شاید اس کے کیس میں بھی ایسا ہی ہو اور کچھ دنوں بعد بالکل یہی واقعہ جمی کے ساتھ بھی پیش آیا اور اسے کسی ذریعے سے پتا چلا کہ اس کی فیملی بھی موجود ہے۔

https://twitter.com/RobertoMerken/status/1695612690994016743?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1695612690994016743%7Ctwgr%5E74ce021adbfc7b10944c6362a119f3762a2faccb%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.india.com%2Fviral%2Fman-abducted-at-birth-meets-mother-in-chile-after-42-years-emotional-reunion-watch-viral-video-6267536%2F

چلی، والڈیوا میں واقع اپنے آبائی گھر کے باہر جمی لیپرٹ اپنی اصلی ماں ماریا اینجلیکا گونزالز سے ملا تو دونوں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے جس نے دیکھنے والوں کی آنکھیں بھی نم کردیں۔

واضح رہے کہ جمی لیپرٹ تھائیڈن نامی شخص کو اس کی پیدائش کے فوری بعد ہی اغوا کرلیا گیا تھا جب کہ اس کی ماں کو یہ اطلاع دی گئی تھی کہ بچے کا انتقال ہوگیا ہے، چلی میں اس طرح کے اغوا اور غیرقانونی طور پر بچہ گود لینے کے کیسز عام ہیں۔

Comments

- Advertisement -