تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

موبائل چارجنگ کے دوران ہیڈ فون کا استعمال، نوجوان زندگی ہار گیا

نیویارک: امریکی نوجوان کو چارجنگ کے دوران موبائل کا ہینڈ فری استعمال کرنا اس قدر مہنگا پڑا کہ وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

دی سن کی رپورٹ کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والا نوجوان سرابین اپنے دوست سک پانایا کے ساتھ موبائل فون پر فٹبال میچ دیکھ رہا تھا کہ اسی دوران چارجنگ کم ہوئی۔

نوجوان نے موبائل کو چارجنگ پر لگایا اور ہینڈز فری لگا کر میچ دیکھنے میں مشغول ہوگیا، اسی دوران زور اُسے کرنٹ لگا جو اس قدر شدید تھا کہ ہینڈ فری اُس کے کانوں میں ہی چپکا رہ گیا۔

نوجوان کی یادگار تصویر: بشکریہ دی سن

سرابین کو اُس کے دوست نے صوفے پر تڑپتے ہوئے دیکھا تو فوری طور پر ایمبولینس کو طلب کیا، ریسکیو رضاکار بے ہوشی کی حالت میں نوجوان کو لے کر اسپتال پہنچے مگر اُس وقت تک دیر ہوچکی تھی۔

ڈاکٹرز نے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا تو رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ نوجوان کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہلاک ہوا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات مکمل کی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ نوجوان کی موت حادثے کی صورت میں ہوئی۔

پولیس کے مطابق نوجوان غیرملکی ہے جس کے والدین نے لاش اپنے آبائی ملک لے جانے کا اعلان کیا۔ ڈاکٹرز نے موبائل صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چارجنگ کے دوران موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں۔

Comments

- Advertisement -