جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں بےرحم ڈاکوؤں نے ایک اور قیمتی جان لےلی۔ 55 سال کےحیدر رضا کو گھر کے باہر گولیاں مار دیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں ایک اور شہری جان سے گیا۔ ملیر سعودآباد میں بینک سے تنخواہ لےکر آنے والے سرکاری ملازم کو گھر کے باہر گولیاں مار دی گئیں۔

ملیر کے علاقے سعودآباد کے رہائشی پچپن سالہ حیدر رضا سرکاری اسکول میں ملازم اور رکشہ چلا کر گھر کی کفالت کرتے تھے۔

- Advertisement -

جمعرات کے روز بینک سے تنخواہ لے کر گھر کی دہلیز تک پہنچے ہی تھے کہ ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی مزاحمت کرنے پر گولی مار کر قتل کردیا۔

مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ علاقے میں ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں پولیس کو بھی کئی بار آگاہ کیا لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی

کراچی میں ہونے والی ڈکیتی کی وارداتوں میں مزاحمت پر اب تک کئی افراد اپنی جان سے ہاتھ ھو بیٹھے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں